ساہیوال گیسٹرو سے دو عورتوں سمیت 3جاں بحق9ہسپتال دا خل ‘

بچے اور ایک عورت کی حالت نازک ہے

پیر 18 دسمبر 2017 14:55

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2017ء) یہاں نواح میں گسیٹرو سے 3افراد جاں بحق 9کو ہسپتال دا خل کرا دیا گیا ہے جن میں دو کی حالت نازک ہے ۔

(جاری ہے)

گیسٹرو سے چک 88سکس آر کا 50سالہ جعفرحسین،چک 91سکس آڑ کی 33سالہ آمنہ اور آفیسر کالونی ساہیوال کی 65سالہ طلعت غفور کو بے ہو شی کی حالت میں سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا مگر تینوں دم توڑ گئے جبکہ گیسٹرو کے 9افراد کو ہسپتال دا خل کرایا گیا جن میں ایک عورت ذلیخاں اور کمسن بچی نایاب کی حالت نازک ہے ۔گیسٹرو کے تدارک کے لئے محکمہ صحت نے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات شروع کر دئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :