سرطان کے مریضوں کی شفا یابی کی شرح دوگنا سے زائد ہوچکی ہے،طبی ماہرین

منگل 13 جولائی 2010 17:37

لندن(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 جولائی۔2010ء)طبی ماہرین نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں سرطان کے مریضوں کی شفا یابی کی شرح دوگنا سے زیادہ ہوچکی ہے۔ یہ تحقیق 1970 سے 2007 تک کے اعدادوشمارکی روشنی میں مکمل کی گئی ۔تحقیق کے مطابق صورتحال مکمل طور پربدل چکی ہے مگرابھی بھی بہت سے امور پرمزید کام کی سخت ضرورت باقی ہے۔

(جاری ہے)

نئے طریقہ علاج ، نئی ادویات اور جدید ٹیکنالوجی نے اس موذی مرض پر قابو پانے میں گرانقدر خدمات سرانجام دیں۔

اب کینسر کی درجنوں اقسام قابل علاج ہیں اور آئندہ 10 سال کے دوران یہ مکمل طور پر قابل علاج ہوجائیں گی جو صورتحال 1970 میں تھی اب وہ نہیں رہی۔یورپ میں ہونے والی اس تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ سرطان کی بروقت تشخیص اس ضمن میں سب سے بڑی رکاوٹ بھی ہوتی ہے اگر فوری تشخیص ہوجائے تو علاج مکمل طور پر کامیاب رہتا ہے۔ اس تحقیق کو کینسرریسرچ یوکے کے پروفیسر پیٹر جوہانسن نے مکمل کیا ہے۔