برن اینڈ ٹراماسنٹرجون 2018ء میں مکمل کرلیاجائیگا

منگل 19 دسمبر 2017 13:25

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2017ء)خیبرپختونخوا کا واحد برن اینڈ ٹراماسنٹر 30جون 2018ء تک مکمل کرلیاجائیگا جوکہ ملک میں اپنی نوعیت کا پہلا سنٹر ہوگا‘ برن اینڈ ٹراماسنٹر کی تعمیربروقت مکمل کرنے کیلئے کام تیزی سے جاری ہے‘ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس سے متصل 20کنال اراضی پرتعمیر ہونے والے برن اینڈ ٹراما سنٹر پر 50 فیصد سے زائد کام مکمل ہوچکاہے۔