دل کے امراض اور ذیابیطس کے مرض کیلئے انتہائی فائدہ مند جو میں موجود غذائی ریشے کو الگ کر کے شاندار اثرات کا حامل مشروب تیار کرلیاگیا

منگل 19 دسمبر 2017 15:56

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2017ء)جو کی فصل میں موجود غذائی ریشے کو الگ کر کے شاندار اثرات کا حامل مشروب تیار کرلیاگیاہے جبکہ مذکورہ مشروب دل کے امراض اور ذیابیطس کے مرض کیلئے انتہائی فائدہ مند ثابت ہواہے۔

(جاری ہے)

مقامی زرعی سائنسدان ڈاکٹر احمد دین کی تحقیق میں یہ بات واضح طور پر سامنے آئی ہے کہ جو کی فصل کو پاکستان میں حیوانات کے چارے کے طور پر استعمال نہیں کرنا چاہیے کیونکہ ا س میں موجود غذائی ریشے کو انسانی غذا کے طور پر استعمال کرکے بے شمار مو ذی انسانی امراض سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے ۔