چشمہ جہلم لنک کنال کی بندش سے ثابت ہو گیا ہے کہ حکمران صوبے کے مفادات کے تحفظ میں ناکام ہوچکے ہیں ‘ میاں آصف

بدھ 14 جولائی 2010 18:27

لاہور (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 جولائی۔2010ء) پا کستان مسلم لیگ ہم خیال کے صو بائی سیکر ٹری اطلا عات میاں محمد آصف نے کہا ہے کہ چشمہ جہلم لنک کنال کی بندش سے ثابت ہو گیا کہ پنجاب کے حکمران صوبے کے مفادات کے تحفظ میں مکمل ناکام ہوچکے ہیں ‘وزیر آبپاشی اپنی ناکامیوں کو تسلیم کرتے ہوئے فوری مستعفی ہو جائے‘جنوبی پنجاب کو ایک سازش کے تحت پانی سے محروم کیا جا رہا ہے اور اسکے خطر ناک نتائج نکلیں گے۔

گزشتہ روزاپنے دفتر میں کسان ونگ کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے میاں محمد آصف نے کہا کہ (ن) لیگ اپنے سیاسی مفادات کیلئے صوبے کے پا نی کی جنگ لڑنے کیلئے تیار نہیں صرف جھو ٹی تسلیاں دی جارہی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کمہے اور ہمارا مظالبہ ہے کہ صوبائی وزیر آبپاشی فوری طور پر اپنے عہدے سے استعفی دے ورنہ ہم ان کے خلاف بھر پور احتجاج کر ینگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہماری پا رٹی قیادت پانی کے اس ایشو پر پا رلیمنٹ میں بھر پور احتجاج کر یگی اور ہم کسی کو جنوبی پنجاب کو پانی سے محروم کر نے کی اجازت نہیں دینگے‘ کسان پہلے ہی مسائل کا شکار ہے اور اگر اب پانی بند کر دیا گیا تو کسان کے پاس خودکشی کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہو گا اور تاریخ حکمرانوں کو معاف نہیں کر یگی ۔ 1991کے معاہدے کے مطابق پنجاب کو پانی نہ ملنا کسانوں اور صوبے کے خلاف بہت بڑی سازش ہے ۔

متعلقہ عنوان :