طب یونانی کا عالمی دن کل منایا جائیگا

بدھ 20 دسمبر 2017 14:28

فیصل آباد۔20 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 دسمبر2017ء)پاکستان سمیت دنیا بھر میں طب یونانی کا عالمی دن آج21دسمبر بروز جمعرات کو بھر پور طریقے سے منایا جائیگا۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں کونسل آف ہربل فزیشنز پاکستان اور کئی دیگر تنظیموں کی جانب سے فیصل آباد سمیت مختلف شہروں میں سیمینارز ، کانفرنسز ، ورکشاپس ، مذاکروں اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائیگا۔ طب یونانی کے عالمی دن کے موقع پر آج الیکٹرانک میڈیا خصوصی پروگرامات نشر کریگا جبکہ پرنٹ میڈیا میں بھی خاص مضامین کی اشاعتوں کا اہتمام کیا جائیگا۔