تمام بیراجوں پر پانی کی صورتحال بہتر ہے اس لئے چشمہ جہلم لنک کینال دوبارہ کھول دی ہے ‘ راجہ ریاض کے نام ارسا کا خط

جمعرات 15 جولائی 2010 19:15

لاہور (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 جولائی۔2010ء) راجہ ریاض کے نام بھیجے گئے ارسا کے خط میں لکھا گیا ہے کہ تمام بیراجوں پر پانی کی صورتحال بہتر ہے اور اس کی سطح مسلسل بڑھ رہی ہے اس لئے ارسا نے چشمہ جہلم لنک کینال دوبارہ کھول دی ہے جس سے پنجاب کو 15ہزار کیوسک پانی فوری دستیاب ہوگا۔

(جاری ہے)

خط میں کہا گیاہے کہ تربیلا سے خارج ہونے والے پانی کو ایڈجسٹ کیا جائے تاکہ کسی فریق کی حق تلفی نہ ہو۔ ارسا کے خط پر سندھ  پنجاب اور وفاق کے نمائندوں اور خیبر پختونخواہ کی نمائندگی کرنے والے ارسا کے چیئرمین رقیب خان کے دستخط موجود ہیں تاہم ارسا میں بلوچستان کے رکن سید علی محمد شاہ کے دستخط نہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :