بہت زیادہ سیلفی بنانے والے ایک دماغی عارضے ” Selfitis “ میں مبتلا ہوتے ہیں

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 20 دسمبر 2017 23:59

بہت زیادہ سیلفی بنانے والے ایک دماغی عارضے ” Selfitis “ میں مبتلا ہوتے ..

ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ بہت زیادہ سیلفی بنانے والے افراد Selfitis نامی دماغی بیماری کا شکار ہوتے ہیں۔
یہ اصطلاح سب سے پہلے  2014 میں ایک مزاحیہ مضمون میں استعمال کی گئی تھی، جس میں امریکن سائیکاٹرک ایسوسی ایشن  کو تجویز دی گئی تھی کہ Selfitis کو ایک بیماری کا درجہ دیا جائے ۔
ماہرین نے اب اپنی تحقیق کے بعد دعویٰ کیا ہے کہ یہ بیماری واقعی موجود ہے۔

ماہرین نے اس  تحقیق کے لیے 400 بھارتی صارفین کا معائنہ کیا۔ بھارت میں دنیا میں سب سےزیادہ فیس بک صارفین ہیں۔

(جاری ہے)

ماہرین نے ایک Selfitis Behaviour Scale بھی بنایا، جس میں اُن عوامل کا اندراج کیا جو اس بیماری کو بڑھاتے ہیں۔اس عوامل میں خوداعتمادی، توجہ حاصل کرنا اور معاشرتی مقابلہ شامل ہیں
یہ تحقیق انٹرنیشنل جرنل آف مینٹل ہیلتھ اینڈ ایڈکشن میں شائع ہوئیں۔ اس تحقیق میں بتایا گیا کہ Selfitis کا تصور ایک افواہ کے طور پر سامنے آیا تھا لیکن یہ حقیقت میں وجود رکھتا ہے۔
ٹیکنالوجی کے حوالے سے Selfitis پہلی بیماری نہیں ہے۔ اس سے پہلے Nomophobia نام کی بیماری بھی سامنے آ چکی ہے۔ اس میں موبائل فون ہاتھ میں نہ ہو تو خوف محسوس ہوتا ہے۔