ٹی بی کا علاج اور ٹیسٹ بالکل مفت کئے جا رہے ہیں، ڈاکٹر محمد خالد

جمعرات 21 دسمبر 2017 11:36

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 دسمبر2017ء) ٹی بی ایک قابل علاج مرض ہے اس کا علاج اورٹیسٹ بالکل مفت کئے جارہے ہیں‘پاکستان میں ٹی بی کے علاج کیلئے دنیاکی جدیدادویات کا استعمال عمل میں لایاجارہاہے ،ٹی بی ڈاٹ پروگرام حقیقی معنوں میں بے مثال اور انقلابی پروگرام ہے اگر اس پروگرام پرقومی جوش و جذبے پرکام کریں تو آئندہ چندسالوں میں ٹی بی کو ملک کے طول و عرض سے ختم کیاجاسکتاہے اور اس مرض میں مبتلاء ہزاروں افراداوران کے اہل خانہ صحتمندزندگی بسرکرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت کا اظہار نیشنل ٹی بی کنٹرول پروگرام قصورکے انچارج ڈاکٹرمحمدخالد نے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کے بانی قائداعظم محمدعلی جناح ٹی بی کے مریض تھے ،یہ مرض ان کی موت کی وجہ بنا‘ بحیثیت پاکستانی ہم سب کی بالعموم اورمحکمہ صحت کی بالخصوص یہ قومی و اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ ٹی بی جیسے ناسور سے قوم کو نجات دلانے کیلئے اپنی ذمہ داری پوری کریں۔ انہوں نے مزیدکہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف تعلیم کیساتھ ساتھ صحت پرخصوصی توجہ دے رہے ہیں جن کے ثمرات سے عوام مستفید ہورہے ہیں۔ اس تقریب سے ممبر سنٹرل کونسل پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ڈاکٹر عبدالقدوس کھوکھرنے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :