خیبر پختونخوا اور فاٹاکو تھیلیسیمیا سے پاک کرنے کے حوالے سے خصوصی مہم کا آغاز یکم جنوری سے ہوگا، اعجاز علی

جمعرات 21 دسمبر 2017 12:11

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 دسمبر2017ء) حمزہ فائونڈیشن کے چیئرمین اور تھیلیسیمیا انٹرنیشنل فیڈریشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اعجاز علی خان نے کہا ہے کہ یکم جنوری سے خیبر پختونخوا اور قبائلی علاقوں کو تھیلیسیمیا سے پاک کرنے کے حوالے سے خصوصی مہم کا آغاز کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

حمزہ فائونڈیشن ویلفیئر ہسپتال پشاور میں تھیلیسیمیا ،ہیموفیلیا اور خون کی دوسری بیماریوں کے شکار خیبر پختونخوا ،اٹک، قبائلی علاقوں اور افغانستان کے ایک ہزار دو سو سے زائد غریب بچوں کی جانیں بچانے کے لئے ان کا مفت علاج کیا جارہا ہے، اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ خیبر پختونخوا اور فاٹا میں تھیلیسیمیا بیماری نے تشویشناک شکل اختیار کر لی ہے اور40 ہزار سے زائد خاندانوں کو ذہنی اذیتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

غریب و نادار بچوں کی جانیں بچانا بہت بڑا کار خیر ہے۔