بھارت، سکیورٹی اہلکار نے ایک افسرسمیت 6پیٹی بھائیوں کو ابدی نیندسلادیا

ہفتہ 17 جولائی 2010 16:34

رانچی (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17جولائی۔2010ء) بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ میں ایک سکیورٹی اہلکار نے ایک افسرسمیت اپنے چھ ساتھیوں کوفائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

(جاری ہے)

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق ریاست جھاڑکھنڈ کے ضلع سرائی کیلہ میں سی آرپی ایف کی 196ویں بٹالین کے کیمپ میں تعینات کانسٹیبل ہریندر سنگھ نے شراب کے نشے میں دھت ہوکراپنے ساتھیوں پرفائرنگ شروع کردی تھی جس کے نتیجے میں اسسٹنٹ کمانڈنٹ بساہوسنگھ سمیت چھ اہلکار ہلاک ہوگئے ۔واقعہ کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :