پوش کے زیر اہتمام جلدی امراض کے موضوع پر 139واں تعلیمی سیمینار پرسوں ہوگا

جمعہ 22 دسمبر 2017 15:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2017ء)پاکستان ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کی کلینکل مہارت کو بہتر بنانے کے لیے اور الٹرنیٹو میڈیسن کی ترقی اور ترویج کے حوالہ سے جدید سائنسی خطوط پر کام کرنے والی تنظیم پاکستان اورئینٹل سوسائٹی آف ہیلتھ کیئر پروفیشنلز پوش کے زیر اہتمام پرسوں بروز اتوارصبح 10بجے سے دوپہر 1بجے تک ہمدرد ہال لٹن روڈ، لاہور میں 139واں تعلیمی سیمینار باعنوان جلدی امراض، سورائسس، چنبل (ایگزیما) خارش منعقد ہو رہا ہے۔

جس میں پروفیسر ڈاکٹر محمد احمد بھٹی، ہومیو ڈاکٹر عبد الوحید قریشی ، حکیم حبیب الرحمن اور ڈاکٹر طیبہ علی اپنے مقالہ جات پڑھیں گے۔ تقریب میں ڈاکٹر نصیر احمد طارق (پرنسپل المبشر ہومیو پیتھک میڈیکل کالج لاہور) حکیم محمد افضل میو، حکیم سیّد عمران فیاض، حکیم سعید انور، حکیم نذیر احمد چوہدری، حکیم محمد ابو بکر ، حکیم مبشر ندیم، حکیم حفیظ الرحمن کے علاوہ ملک بھر سے مایہ ناز معالجین شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

تقریب سے ملک بھر کے طبی تنظیموں کے سربراہان بھی خطاب فرمائیں گے۔ جبکہ انتظامی امور ڈاکٹر مرزا اعجاز ڈاکٹر صابر حسین، ڈاکٹر حمزہ مغل ڈاکٹر سلیمان، ڈاکٹر یاسر، مسٹر وسیم اور مس انیلا سنبھالیں گے۔ اس پروگرام کو منعقد کرنے میں پاکستان اورئینٹل میڈیکل انسٹیٹیوٹ کا تعاون حاصل ہے۔