غیرمعیاری دودھ لانیوالوں کیخلاف کریک ڈاون

اسٹنٹ کمشنر پوٹھوہار نے بہاولپور سے لا یا گیا 12ہزار لیٹر غیر معیاری دودھ تلف کر دیا

جمعہ 22 دسمبر 2017 15:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 دسمبر2017ء)وفاقی دارالحکومت میں اسٹنٹ کمشنر پوٹھوہار نے غیرمعیاری دودھ لانیوالوں کیخلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے بہاولپور سے لا یا گیا 12ہزار لیٹر غیر معیاری دودھ تلف کر دیا ہے کیمکل ملا کر تیار کیا گیا دودھ جوکہ اسلام آباد لایا جارہا تھاکے خلاف اسنٹنٹ کمشنر ملک وسیم نے کا روائی کرتے ہوئے تمام دودھ تلف کردیا ہے اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں پنجاب کے مختلف علاقوں سے زہریلا دودھ سپلائی کرنے کی اطلاعات پر چھاپے کے دوران 12ہزار لیٹر کے قریب دودھ کو تلف کر دیا گیا ہے اس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا شہریوں کی صحت اور جان سے کھلینے کی اجازت کسی صورت نہیں دیسکتے ایسے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔