لاہور، ڈاکٹروں کی مبینہ غلفت کا شکار بینائی سے محروم 8 سالہ جویریہ چل بسی

اتوار 18 جولائی 2010 11:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 18۔جولائی ۔ 2010) لاہور کے ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے بینائی سے محروم آٹھ سالہ بچی جویریہ گزشتہ شب چل بسی۔ وزیراعظم کی ہدایت کےباوجود چنیوٹ سے تعلق رکھنے والی جویریہ کے علاج کے لئے کوششیں نہیں کی گئیں ۔ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی جانب سے پانچ لاکھ روپے کی امدادی رقم اور شیخ زید اسپتال میں علاج کی سہولت کے اعلانات محض بیانات ہی رہے۔

سرکاری حکام کے مطابق طریقہ کار کے باعث امدادی رقم کا چیک وقت پر نہ بن سکا ۔

(جاری ہے)

جوہریہ کے والد اور دیگر اہلخانہ نے بیٹی کے علاج کے لیئے خود کو ڈھائی لاکھ روپے کے عیوض زمیندار کے پاس گروی رکھ دیا تھا۔ چنیوٹ کے رہائشی اللہ یار کی بیٹی جویریہ کو آنکھوں کے درد کی شکایت پر لاہور کے اسپتال علاج کے لیے لایاگیا۔ تکلیف محسوس ہونے پر ڈاکٹروں نے مبینہ طور پر غلط دوا جویریہ کی آنکھوں میں ڈال دی تھی جس سے اس کی آنکھیں باہر نکل آگئی تھیں۔ ڈاکٹرون کا کہنا تھا کہ کینسر کی وجہ سے بچی کی آنکھیں باہر نکل آئی تھیں۔ ملک کے کسی بھی اسپتال میں بچی کا علاج ممکن نہیں تھا۔

متعلقہ عنوان :