حکومت غلط بیانات دے رہی ہے،ڈاکٹر اے کیو خان بیمار ہیں،پروفیسر خورشید احمد ، وہ صحت مند ہیں،بخار،دانت میں درد ہر کسی کو ہوسکتا ہے،شیر افگن

پیر 27 نومبر 2006 20:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27نومبر۔2006ء ) متحدہ مجلس عمل کے سینٹ می قائد ایوان پروفیسر خورشید احمد نے کہا ہے کہ محسن پاکستان اور عظیم سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان کی صحت خراب ہے اور انتہائی بیمار ہیں جبکہ عوام کو صحت یابی کے غلط بیانات دیئے جارہے ہیں متحدہ مجلس عمل کے قائد ایوان پروفیسر خور شید احمد نے پیر کوسینٹ میں نقطہ اعتراض اٹھایا کہ حکومت نے محسن پاکستان اور عظیم ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان کی صحت یابی کا بیان دیا ہے لیکن ان کے اہل خانہ نے کہا ہے کہ وہ اب بھی بیمار ہیں اور انہیں دوائیں دی جارہی ہیں لیکن حکومت عوام کو گمراہ کررہی ہے امریکہ بھارت ایٹمی ڈیل اور ایران کے نیو کلیئر پروگرام کے معاملے کے بعد ڈاکٹر عبد القدیر خان کی اہمیت بڑھ گئی ہے اور ان خاص خیال رکھا جانا چاہیے وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر شیر افگن نے کہاکہ ڈاکٹر عبد القدیر خان کی صحت بالکل درست ہے اورانہیں جو تکلیف تھی وہ درست ہو چکی ہے جبکہ بخار یا دانت میں درد وغیرہ کی دیگر بیماریاں ہر انسان کولگتی رہتی ہیں اور انہیں کسی تکلیف میں اگر ڈاکٹر عبد القدیر خان کودوائی دی جارہی ہے تو اس کا مطلب نہیں کہ وہ بیمار ہیں ایسے وقت میں اپوزیشن کی طرف سے ڈاکٹر عبد القدیر خان کے بارے میں ایران اور امریکہ بھارت ایٹمی تعاون کا ذکر کرنا درست نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :