وزیر اوقاف کی جانب سے مخدوم جاوید ہاشمی کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی درخواست

منگل 20 جولائی 2010 19:38

لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 جولائی۔2010ء) صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور حاجی احسان الدین قریشی کی ہدایت پر محکمہ اوقاف کی مساجد اور اولیاء کرام کے مزارات مبارک پر سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کی جلد صحت یابی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں ۔ قبل ازیں مخدوم جاوید ہاشمی کا ہیلی کاپٹر جب انہیں لے کر لاہور پہنچا تو وزیر اوقاف حاجی احسان الدین قریشی انہیں فوری طور پرجنرل ہسپتال لے کر گئے ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر اوقاف نے کہا کہ جاوید ہاشمی ہمارے ملک کے مدبر اور محب وطن سیاستدان ہیں جن کی سیاسی خدمات چار دہائیوں پر محیط ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جاوید ہاشمی کی ذات نئے سیاستدانوں کے لئے مشعل راہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جاوید ہاشمی ایک با اصول سیاستدان ہیں جنہوں نے سابقہ آمر کو للکارہ اور اس کی آمریت کے بت کو پاش پاش کر دیا ۔ صوبائی وزیر نے جاوید ہاشمی کی صحت یابی کے لئے پوری قوم سے دعا کی بھی خصوصی اپیل کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :