مخدوم جاوید ہاشمی کے طبی معائنہ کیلئے ملک کے نامور نیوروسرجنز، فزیشنز پر مشتمل 10 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل

بدھ 21 جولائی 2010 15:36

لاہور (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 جولائی۔2010ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر سینئر مسلم لیگی راہنما اور رکن قومی اسمبلی مخدوم جاوید ہاشمی کے طبی معائنہ کیلئے ملک کے نامور نیوروسرجنز، فزیشنز پر مشتمل 10 رکنی میڈیکل بورڈ قائم کر دیا گیا ہے جو 24 جولائی کو سہ پہر 3 بجے لاہور جنرل ہسپتال میں ان کا طبی معائنہ کرے گا -پرنسپل پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ/لاہور جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر طارق صلاح الدین نے بتایا کہ میڈیکل بورڈ میں ان کے (پروفیسر طارق صلاح الدین) کے علاوہ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ اسلام آباد پروفیسر رشید جمعہ ، پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج/جناح ہسپتال پروفیسر جاوید اکرم، پروفیسر آف نیورو سرجری آغا خان ہسپتال کراچی پروفیسر احمد علی شاہ، پروفیسر آف نیورو سرجری ڈاؤمیڈیکل کالج کراچی پروفیسر جنید اشرف، پروفیسر آف نیورو سرجری پمز ہسپتال اسلام آباد پروفیسر خلیق الزمان ، پروفیسر آف نیوروسرجری بولان میڈیکل کالج کوئٹہ پروفیسرحمید اللہ بزدار، پروفیسر آف نیوروسرجری خیبر میڈیکل کالج پختونخواہ پروفیسر طارق خان ، پروفیسر آف نیورو سرجری نشتر میڈیکل کالج ملتان پروفیسر اظہیر جاوید اور پروفیسر آف انستھیزیا لاہور جنرل ہسپتال پروفیسر خالد بشیر شامل ہیں -دریں اثناء پروفیسر طارق صلاح الدین نے بتایا کہ آج صبح مخدوم جاوید ہاشمی کا علاج کرنے والے بورڈ نے ان کا معائنہ کیا - ڈاکٹروں کے مطابق مخدوم جاوید ہاشمی کا بلڈ پریشر نارمل ہے اور صبح انہوں نے ہلکا ناشتہ بھی کیا -

متعلقہ عنوان :