ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال مردان میں اوپی ڈی ڈاکٹروں اورنائب قاصدوں کی لوٹ مار‘مریض رل گئے

منگل 28 نومبر 2006 14:37

مردان(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین28نومبر2006 )ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال مردان میں اوپی ڈی ڈاکٹروں اورنائب قاصدوں نے لوٹ مارکابازارگرم کررکھا ہے ہسپتال میں الٹراساؤنڈ ایکسرے مشین اورلیبارٹری وغیرہ درست اورصحیح کام کررہی ہے لیکن اس کے باوجود اوپی ڈی ڈاکٹرزکمیشن کے خاطر مریضوں کوپرائیویٹ لیبارٹریوں کوبھیج رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق محمد طفیل ولد محمدیونس آف رستم نے”این این آئی“کوبتایاکہ گزشتہ روزپیشاب میں شدید تکلیف کے باعث ڈسٹرکٹ ہسپتال مردان میں اوپی ڈی ڈاکٹر ممتازاشرف کے پاس چیک اپ کرنے گیا تو انہوں نے الٹراساؤنڈکرنے کے لیے اپنے نائب قاصد کے ذریعے ہسپتال سے باہرپرائیویٹ لیبارٹری روانہ کردیا جب میں نے ہسپتال کے اندرالٹراساؤنڈکرنے کے لیے کہاتومذکورہ ڈاکٹرممتازاشرف نے بتایاکہ ہسپتال میں الٹراساؤڈ ایکسرے مشینیں خراب پڑی ہیں اسی طرح میرے ساتھ کئی مریضوں کوبھی پرائیویٹ لیبارٹری میں ٹیسٹ کے لیے بھیجے اس سلسلے میں جب مذکورہ مریض نے ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہاکہ ہسپتال کے الٹراساؤنڈاورایکسرے مشین سارے درست ہیں اورکام کررہے ہیں لیکن تعجب ہے کہ ڈاکٹرزصاحبان پھر بھی لیبارٹریوں کے ٹاؤٹ بن کران کے لیے کام کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے صوبہ سرحد کے وزیراعلی اکرم درانی صوبائی وزیرصحت اورسیکرٹری محکمہ صحت سے پرزورمطالبہ کیا ہے کہ مردان ہسپتال میں گزشتہ کئی سالوں سے تعینات اورقبضہ گروپ سے تعلق رکھنے والے تمام ڈاکٹرزاورنائب قاصدین اورمیڈیکل سپرنٹنڈنٹ کوفی الفورتبدیل کیا جائے اوران کی جگہ کسی فرضی شناس اورایماندارعملے کوتعینات کیا جائے۔