ایشیاء کے سب سے بڑے تھیلی سیمیا سنٹر کیلئے اراضی فراہم کردی گئی

منگل 26 دسمبر 2017 13:49

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2017ء)فرنٹیئر فائونڈیشن کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حلیم کی طرف سے پشاور میں غریب و نادار بچوں کے مفت علاج کے لئے ایشیا کے سب سے بڑے تھیلی سیمیا سنٹر کے لئے کوہاٹ روڈ پر 30 کروڑ روپے کی زمین مفت فراہم کر دی گئی ہے، فرنٹیئر فائونڈیشن کی طرف سے پشاومیں ایشیاء کا سب سے بڑا تھیلی سیمیا سنٹر بنانے کے لئے تیاریوں کا آغاز ہے جبکہ اس کے لئے صاحبزادہ محمد حلیم کی سربراہی میں کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ادھر فرنٹیئر فائونڈیشن کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حلیم نے تھیلی سیمیا کی روک تھام کے سلسلے میں ہونے والے اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ فرنٹیئر فائونڈیشن فری بلڈ ٹرانسفیوڑن سروسز کی طرف سے مریضوں کی جانیں بچانے کے لئے بلڈ کلیکشن کیمپس لگانے کا سلسلہ جاری ہے صوبے بھر میں ایک لاکھ 93 ہزار افراد کی طرف سے خون کے عطیات دیئے گئے۔

(جاری ہے)

خون کے عطیات دینے والوں کے خون کی جدید لیبارٹری میں سکریننگ کروانے سے انکشاف ہوا کہ ان میں سے 6 ہزار سے زائد افراد ہیپاٹائٹس،24 افراد ایڈز، 560 افراد ملیریا، ڈیڑھ ہزار سے زائد افراد بلڈ شوگر، 408 افراد ٹی بی اورایک ہزار ایک سو افراد سوزاک کی بیماریوں کا شکار ہیں۔