ڈاکٹر ادیب رضوی کی طبیعت بہتر، جلد گھر منتقل کر دیا جائے گا، معالجین

منگل 26 دسمبر 2017 14:04

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2017ء) پاکستان میں اعضاء کی ٹرانسپلانٹ کے معروف سرجن ڈاکٹر ادیب رضوی کی طبیعت بہتر ہے، دو سے تین دن میں ہسپتال سے گھر منتقل کر دیا جائے گا۔ سینے کی انفیکشن اور انفلوئنزا کے مرض میں مبتلا ڈاکٹر ادیب رضوی کو چند روز قبل ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ان کے معالجین کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ادیب تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں، انہیں دو سے تین دن میں ہسپتال سے رخصت کر دیا جائے گا۔

ڈاکٹر ادیب رضوی کی علالت کی خبر نے ان کے چاہنے والوں میں غم اور تشویش کی لہر دوڑا دی تھی اور ان کی خیریت دریافت کرنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد ایس آئی یو ٹی پہنچ گئی تھی۔ ڈاکٹر ادیب رضوی سندھ انسٹیٹوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹ کے بانی ہیں جہاں گردوں کے مریضوں کا مفت علاج کیا جاتا ہے اور گردے و جگر کی پیوند کاری کی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :