انڈے بچوں کی ذہنی نشو و نما میں مددگار

بچوں کوکم ازکم 6 ماہ تک روزانہ ایک انڈا ضرور کھلائیں جو دماغ کی نشوونما بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں، تحقیق

منگل 26 دسمبر 2017 14:44

انڈے بچوں کی ذہنی نشو و نما میں مددگار
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2017ء)سردیاں آتے ہی دنیا بھر میں انڈوں کا استعمال بڑھ جاتا ہے، مگر زیادہ تر کم عمر بچے انڈے کھانا پسند نہیں کرتے، لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ بچوں کو یومیہ بنیادوں پر انڈے کھلانے چاہییے، امریکی سائنسدانوںکا کہنا ہے کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے بچے دماغی صلاحیت میں آگے ہوں تو انہیں کم ازکم 6 ماہ تک روزانہ ایک انڈا ضرور کھلائیں کیوں کہ انڈے میں وہ تمام ضروری اجزا موجود ہوتے ہیں جو بچے کے دماغ کی نشوونما بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں، قبل ازیں ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ اگر بچوں کو روزانہ ایک انڈا کھلایا جائے تو اس سے ان کے پستہ قد ہونے کا رحجان کم ہوجاتا ہے۔

(جاری ہے)

امریکا میں ہونیو الی ایک تحقیق سے بات پتہ چلی ہے کہ انڈے بچوں کی ذہنی نشو و نما کیلئے بہتر ہیں۔ واشنگٹن یونیورسٹی میں واقع براون اسکول کی ایک ٹیم کی جانب سے کی جانے والی تحقیق سے پتہ چلا کہ کم عمر بچوں کیلئے انڈے فائدہ مند ہوتے ہیں تحقیق کرنے والی ٹیم کی ماہر خاتون لورا لینوٹی کہتی ہیں کہ بچوں کو روزانہ ایک انڈا کھلایا جائے تو اس سے کولائن اور ڈی ایچ اے جیسے اہم غذائی اجزا کی ضرورت پوری ہوجاتی ہے اور یوں ان کے دماغ کی افزائش میں اضافہ ہوتا ہے۔