یوسی کونسلر کا جواں سال بیٹا ڈینگی وائرس سے جاں بحق

منگل 28 نومبر 2006 14:45

حیدرآباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین28نومبر2006 ) یوسی 9 سٹی حیدرآباد کے کونسلر سید مشتاق شاہ کا جواں سال بیٹا ڈینگی وائرس سے انتقال کرگیا۔

(جاری ہے)

کھوکھر محلہ میں رہائش پذیر سید مشتاق شاہ کے 22 سالہ بیٹے فیصل شاہ کو 3 دن پہلے بخار ہوا تھا جس کے بعد جسم کے مختلف حصوں سے خون رسنے لگا جس پر اسے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا اور انتقال کرگیا۔

متعلقہ عنوان :