فرنٹیئرکوربلوچستان چمن میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد ،

ایک ہزار سے زائد غریب اور نادار مریضوں کو مفت دوائیاں ، غریبوں میں مفت راشن اور بچوں میں کاپیاں اور کھلونے بھی تقسیم کیے گئے، پسماندہ علاقوں میں فری میڈیکل کیمپ کا مقصد غریب عوام کوعلاج معالجے کی سہولت فراہم کرنا ہے چمن ایف سی کمانڈنٹ کرنل محمد عثمان کی’’ اے پی پی‘‘ سے با ت چیت

منگل 26 دسمبر 2017 16:53

چمن۔26دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2017ء) چمن میں پاک افغان سرحد کے قریب سوئی کاریز کے علاقے میں ایف سی بلوچستان کیا جانب سے مفت میڈیکل کیمپ کا نعقاد کیا گیا جس میں ایک ہزار سے زائد غریب مریضوں کا مفت علاج کیا گیایہ ایک روزہ مفت میڈیکل پاک افغان سرحد کیزیرلائن کے قریب سوئی کاریزکے علاقے میں لگایا گیا جس میں دوردراز سے آنے والے ایک ہزار سے زائد غریب اورنادارمریضوں کا مفت علاج کیا گیا اورغریب مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئی اور ان کے مفت ٹیسٹ بھی لے گئے،اس موقع پر چمن ایف سی کمانڈنٹ کرنل محمد عثمان ،ڈپٹی کمشنر قیصرخان ناصر اور ڈی پی او نعمت اللہ خان ترین نے کیمپ کا دورہ بھی کیا،چمن ایف سی کمانڈنٹ کرنل محمد عثمان نے ’’اے پی پی‘‘ سے با ت چیت کرتے ہوئے کہا کہ ا یف سی کی جا نب سے مفت میڈیکل کیمپ میں ایک ہزار سے زائد غریب اور نادار مریضوں کو مفت دوائیاں دی گئی اور مفت میڈیکل کیمپ کے دوران ایف سی بلوچستان کی جانب فری میڈیکل کیمپ کے دوران غریبوں میں مفت راشن اور بچوں میں کاپیاں اور کھلونے بھی تقسیم کیے گئے اور پسماندہ علاقوں میں فری میڈیکل کیمپ کا مقصد غریب عوام کو علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنا ہے ،انہو ں نے کہا کہ فری میڈیکل کیمپ کا سلسلہ جاری رہے گا اور ہم ایسے علاقوں میں فری میڈیکل کیمپ لگاتے ہیں جہاں پر علاج معالجے کی سہولیات نہ ہوں کیونکہ دوردراز کے علاقوں میں ہسپتال تو موجود ہیں مگر اکثر بند ہو تے ہیں اس موقع پر انہوں نے ایف سی بلوچستان کی جانب سے علاقے کے غریب افراد میں مفت راشن اور بچوں میں کھلونے اور کاپیاں بھی تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :