انیس کمپنیاں مضر صحت پانی فراہم کررہی ہیں، پی سی ایس آئی آر

جمعرات 22 جولائی 2010 16:06

اسلام آباد (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 جولائی۔2010ء) پاکستان کونسل فار سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ نے پانی فراہم کرنے والی انیس کمپنیوں کے نمونوں کو مضر صحت قرار دیا ہے جبکہ ان میں شامل ایک کمپنی سو سیف نے کہاہے کہ وہ پانی صاف کرنے کے آلات بناتی ہے، صاف پانی فراہم نہیں کرتی۔ پی سی ایس آئی آر نے مارکیٹ سے چھیاسٹھ کمپنیوں کے پانی کے نمونے لئے جن میں سے انیس کمپنیوں کے نمونوں کو مصر صحت قرار دیا گیا۔

(جاری ہے)

مضر صحت پانی پینے سے کینسر، یرقان، ہیضہ، اسہال اور پیٹ کی دیگر امراض پیدا ہوتی ہیں۔ دوسری جانب ان میں شامل کمپنی سو سیف کا کہنا ہے کہ وہ صرف پانی صاف کرنے والے آلات تیارکرتے ہیں جبکہ ان کے نام کو غیر قانونی طریقے سے استعمال کرتے ہوئے منرل واٹر کے لیبل کے طور پر استعمال کیا گیا ہے۔ کمپنی کاموقف ہے کہ وہ منرل واٹر فراہم نہیں کرتے۔تاہم اے آروائی نیوز اس خبر کے حوالے سے اپنے موقف پر قائم ہے۔

متعلقہ عنوان :