دو سالہ پیرامیڈیکل ڈپلومہ کورس کی کلاسز یکم جنوری سے شروع ہوںگی

بدھ 27 دسمبر 2017 11:45

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 دسمبر2017ء)پراونشل ہیلتھ سروسز اکیڈمی کے زیرانتظام صوبہ بھر میں پیرامیڈیکل انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل ٹیکنالوجیز میں دو سالہ پیرامیڈیکل ڈپلومہ کورس کے داخلے مکمل ہوگئے جبکہ کلاسز کا آغاز یکم جنوری 2018ء سے ہوگا،پراونشل ہیلتھ سروسز اکیڈمی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نئے سیشن کی باقاعدہ کلاسز کا اجراء یکم جنوری 2018ء سے کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ پراونشل ہیلتھ سروسز اکیڈمی کے زیرانتظام سرکاری پیرامیڈیکل انسٹی ٹیوٹس میں ذوالفقار علی بھٹو پوسٹ گریجویٹ پیرامیڈیکل انسٹی ٹیوٹ پشاور،پیرامیڈیکل انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل ٹیکنالوجی سوات ، پیرامیڈیکل انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل ٹیکنالوجی ایبٹ آباد اور پیرامیڈیکل انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل ٹیکنالوجی ڈیرہ اسماعیل خان شامل ہیں، اس سلسلے میں داخلہ حاصل کرنے والے تمام کامیاب طلباء کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ یکم جنوری 2018ء کو اپنے متعلقہ پیرامیڈیکل انسٹی ٹیوٹس میں کلاسز کیلئے حاضری یقینی بنائیں۔