بالائی علاقوں میں موسم سرد اورخشک ہونے کی وجہ سے بچوں، بوڑھوں میں نزلہ، زکام، کھانسی کے امراض بڑھ گئے

مالاکنڈ ڈویژن ،ْ بالائی فاٹا اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے ،ْمحکمہ موسمیات

بدھ 27 دسمبر 2017 15:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 دسمبر2017ء) ملک کے بالائی علاقوں میں موسم سرد اورخشک ہونے کی وجہ سے بچوں، بوڑھوں میں نزلہ، زکام، کھانسی کے امراض بڑھ گئے ہیں ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان کے ضلع غذر اور استور میں موسم ابر آلود رہا ،ْ آزاد کشمیر کے اکثر شہروں میں موسم صاف اور خشک رہا ،ْ خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں اور لوئر دیر میں سرد ہوائوں کی وجہ سے موسم سرد رہا۔

(جاری ہے)

دیگر بالائی علاقوں میں خون جمادینے والی سردی کا راج برقرار رہا ،ْ بالائی علاقوں میں خشک اور موسم بے انتہا سرد ہونے کی وجہ سے بچوں، بوڑھوں کے علاوہ ہر عمر کے مرد و خواتین میں نزلہ، زکام، فلو، کھانسی، بخار کے مراض بڑھ گئے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سندھ ،ْپنجاب اور بلوچستان کے کئی شہروں میں سرد اور گرم ملا جلا موسم رہا جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دور ان ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہے گا۔ تاہم مالاکنڈ ڈویژن ،ْ بالائی فاٹا اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔