دبلا ہونے کے خواہشمند لوگ پیزا کھانے سے دور رہیں، ماہرین

بدھ 27 دسمبر 2017 15:43

دبلا ہونے کے خواہشمند لوگ پیزا کھانے سے دور رہیں، ماہرین
لزبن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 دسمبر2017ء) پرتگال کے ماہرین صحت نے کہا ہے کہ پیزا، آئس کریم،برگر اور پاستا وغیرہ روزمرہ زندگی کا اہم حصہ بن چکی ہیں اور اب ان کی تیاری گھر کے کچن میں بھی آسان ہو گئی ہے اس لئے ضروری ہے کہ دبلا ہونے کے خواہشمند لوگ پیزا کھانے سے دور رہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں یونیورسٹی آف پورٹو کے شعبہ صحت نے 2 گروپوں پر تحقیق کی جس میں ایک گروپ کو ڈائٹ کے ساتھ ساتھ ہفتے میں ایک بار (چیٹ میل) یعنی پیزا، برگر، آئس کریم، پاستا دیا گیا جبکہ دوسرے گروپ کو محض سخت ڈائٹ پرہی رکھا گیا اورانہیں کسی بھی قسم کی کوئی چیٹ میل نہیں دی گئی۔

تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ وہ افراد جنہیں سخت ڈائٹ کرائی گئی وہ بہت جلد ڈائٹ کرنے میں عدم دلچسپی محسوس کرنے لگے جبکہ ان افراد نے زیادہ وزن گھٹایا جنہوں نے ہفتے میں ایک بار کوئی بھی چیٹ میل کھایا، جس میں وہ تمام چیزیں شامل ہیں جو انہیں بہت زیادہ پسند تھیںاور یہ لوگ اپنا وزن گھٹانے کے لیے بہت پرجوش اورحوصلہ مند بھی رہے۔واضح رہے کہ ڈائٹ کے دوران چیٹ میل لینے کا مقصد یہ ہوتا کہ ہفتے میں ایک بار آپ جو بھی پسند کا کھائیں یعنی پیزا، آئس کریم، فاسٹ فوڈ یا اس جیسی کوئی بھی چیزتواس کی مقدار بھی کم ہونی چاہیے۔