لنڈی کوتل میں خسرہ سے بچائو مہم کے سلسلے میں فری میڈیکل کیمپ کاانعقاد

جمعرات 28 دسمبر 2017 14:02

لنڈی کوتل۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 دسمبر2017ء)خیبرایجنسی لنڈی کوتل کے دورافتادہ علاقہ کم شلمان اورلوئے شلمان میں پولیٹیکل انتظامیہ اورمحکمہ صحت کی طرف سے خسرہ سے بچائومہم کے سلسلے میں فری میڈیکل کیمپ کاانعقادکیاگیاجس میں 7سو33بچوں کوخسرہ سے بچائوکے ٹیکے لگائے گئے۔

(جاری ہے)

خسرہ مرض میں مبتلا8بچے لنڈی کول ہسپتال لائے گئے جس میں زیادہ تربچوں کاتعلق اش خیل اورلوئے شلمان سے ہیں۔ لنڈی کوتل شلمان میں خسرہ تیزی سے پھیلنے کے باعث مکینوں میں تشویش کی لہردوڑگئی۔ علاقہ عوام نے محکمہ صحت حکام سے اپیل کی کہ خسرہ پرقابوپانے کیلئے علاقے میں ہنگامی بنیادوں پرکام کیاجائے۔