کھیل انسانی جسم کو چاک و چوبنداورتوانارکھتے ہیں،اکبرمراد

جمعہ 29 دسمبر 2017 12:43

قصور۔29 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2017ء) صحت مند جسم سے ہی صحتمند دماغ نشوونما پاتا ہے‘ کھیل انسانی جسم کو چاک و چوبنداورتوانارکھتے ہیں،ان خیالات کا اظہارقصورمیں کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں ڈویژنل سپورٹس آفیسر ساہیوال اکبرمرادنے نوجوان کرکٹرزسے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوںنے کہاہے کہ کھیلوں کے میدان آباد ہونے سے ہسپتال ویران پڑ جاتے ہیں اورصحتمند معاشرہ کی تشکیل کیلئے کھیلوں کا فروغ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اورکھیلوں سے بچوں میں برداشت ہم آہنگی‘تندرستی اور توانائی پیداہوتی ہے اسلئے ایسے کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد ہونے چاہئیں جس سے نوجوانوں کے جسم چاک وچوبند اورتوانا رہیں، انہوں نے مزیدکہا کہ پنجاب حکومت صحت‘تعمیروترقی کے ساتھ ساتھ کھیلوں پر بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے ‘پنجاب حکومت کی پالیسیوں سے نوجوان مستفیدہورہے ہیں جس کا تمام تر کریڈٹ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کو جاتاہے جنہوں نے شہروں کی طرح دیہاتوں میں کرکٹ کے فروغ کیلئے سٹیڈیم تعمیرکروائے ہیں، قصورمیں کرکٹ کے تین سٹیڈیمز میں نوجوان کرکٹ کے کھیل سے مستفیدہورہے ہیں اور انہیں معیاری کرکٹ کھیلنے کو مل رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :