ایڈز کے تدارک کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، ڈاکٹر بصیر خان اچکزئی

جمعہ 29 دسمبر 2017 12:57

ایڈز کے تدارک کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، ڈاکٹر بصیر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2017ء) نیشنل ایڈز کنٹرول پروگرام کے منیجر ڈاکٹر بصیر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں ایڈز کے موذی مرض کے تدارک کے لیے پرُعزم ہے اور اس سلسلے میں تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ اس موذی مرض کے حوالے سے پالیسی سازوں اور عوام میں آگاہی پیدا کرنا او ر لوگوں تک اس حوالے سے درست معلومات پہنچانا بہت ضروری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت نے پورے ملک میں ایڈز کے مریضوں کے علاج کے لیے 26 خصوصی مراکز قائم کر رکھے ہیں جہاں ایڈز کے مریضوں کا مفت علاج کیا جاتا ہے۔ 2016 ء میں 8888 ء مریضوں کو مفت علاج کی سہولت فراہم کی گئی جبکہ اس سال 11800 سے زائد افراد مفت علاج کی سہولت حاصل کر چکے ہیںانہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے اس بیماری کی روک تھام کے لیے بجٹ مختص کیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر اس مرض کے حوالے سے نہ صرف آگاہی پیدا کرنا ہے بلکہ اس کا شکار افراد کی علاج معالجے تک رسائی کو یقینی بنانا ہے۔

متعلقہ عنوان :