پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبے بھر میں ہر قسم کے چورن کی تیاری اور فروخت پر پابندی عائد کر دی

چورن میں موجود ٹارٹرک ایسڈ معدے کے السر اور دیگر بیماریوں کا سبب ہے ،بچے بیمار پڑتے ہیں‘ نورالامین مینگل

جمعہ 29 دسمبر 2017 14:19

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبے بھر میں ہر قسم کے چورن کی تیاری اور فروخت ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 دسمبر2017ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبے بھر میں ہر قسم کے چورن کی تیاری اور فروخت پر پابندی لگا دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ہر قسم کے چورن کی تیاری اور فروخت پر پابندی لگا دی ہے، سائنٹیفک پینل نے تحقیق کے بعد چورن کے خطرناک اثرات کے پیش نظر پابندی کا فیصلہ کیا، ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کا کہنا ہے کہ چورن میں موجود ٹارٹرک ایسڈ معدے کے السر اور دیگر بیماریوں کا سبب ہے جس کے باعث بچے بیمار پڑتے ہیں۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ چورن کے کاروبار سے منسلک انڈسٹری کو فوری کاروبار ترک کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں جب کہ چورن فروخت کرنے والے بھی اس کاروبار کو ترک کر دیں، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :