ایف آئی سی میں روزانہ آنے والے دل کے مریضوں کی تعداد پانچ ہزار سے تجاوز کر گئی

جمعہ 29 دسمبر 2017 15:46

فیصل آباد۔29 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2017ء) میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ایف آئی سی رائے ذوالفقار نے کہا ہے کہ فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں روزانہ تقریبا پانچ ہزار امراض قلب کے مریض علاج کیلئے آتے ہیں اورلواحقین کے بیٹھنے کیلئے ایک فلاحی تنظیم نے صداقت لائونج تعمیر کروایا ہے جو کہ باقاعدہ ائیر کنڈیشنڈ ہے اور پینے کا صاف پانی میسر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ہسپتال کے ہر فلور اور ہر وارڈ میں مریضوں اوران کے لواحقین کیلئے پینے کا صاف پانی موجود ہے۔انہوںنے بتایا کہ فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی 250بیڈز پر مشتمل ہے اوران بیڈز کی رپیئراورمینٹیننس کیلئے انجینئرز ودیگر عملہ مصروف عمل رہتا ہے جبکہ ضرورت پڑنے پر اضافی بیڈز کابھی فوری طور پر انتظام کرلیاجاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی فیصل آباد وگردونواح کے امراض قلب میں مبتلا مریضوں کے علاج معالجہ اورانہیں بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔