سوائن فلو بے قابو ہونے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

پیر 1 جنوری 2018 15:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2018ء) سوائن فلو بے قابو ہونے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی گئی ۔ تحریک انصاف کے رکن اسمبلی احمد خاں بھچر کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ سوائن فلو بے قابو ہوگیا ہے اور مرنے والوں کی ابتک تعداد 12 ہوگئی ہے ۔

(جاری ہے)

عوام کو سوائن فلو جیسی بیماری کا علم ہی نہیںجس کی وجہ سے بروقت علاج نہ ہونے سے اموات میں اضافہ ہو رہا ہے،حکومت سوائن فلو مرض کے حوالے سے آگاہی پروگرام شروع کرے۔قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ عوام کو علاج کی بہتر سہولیات فراہم کرے۔