خالق نگر ،میں مچھروں کی بھر مار ،ڈینگی وائرس پھیلنے کا خدشہ

بدھ 29 نومبر 2006 11:52

خالق نگر(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین29نومبر2006 ) شہری حلقوں نے خالق نگر میں مچھر مار سپرے کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔اور کہا ہے کہ علاقے میں ڈینگی وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

ضلعی گورنمنٹ نے وعدے کے مطابق تاحال مچھر مار سپرے نہیں کروایا۔جس کی وجہ سے پورے شہر میں مچھروں کی بہتات ہے۔اور لوگ بڑے پریشان ہیں۔گزشتہ ماہ ضلعی نا ظم نے سپرے کروانے کا وعدہ کیا تھا لیکن تاحال کوئی عملی اقدامات نہیں کئے گئے۔علاقے کے معزز لوگوں نے مچھر مار سپرے کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :