حسنی مبارک کی صحت بحال ، یہودی مذہبی پیشوا کی پریشانی دور کر دی گئی

بدھ 28 جولائی 2010 14:08

مقبوضہ بیت المقدس(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28 جولائی۔2010ء) مصر کے صدر حسنی مبارک کی جانب سے یہودی مذہبی پیشوا عوادیا یوسف کو اپنی صحت یابی کے بارے میں اطمینان دلایا گیا ہے۔ صہیونی فوج کے ریڈیو کے مطابق مصری صدر نے ایک خط کے ذریعے شاس پارٹی کے روحانی پیشوا کو اپنی صحت یابی کے متعلق آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ریڈیو کا مزید کہنا ہے کہ تل ابیب میں مصری قونصلیٹ کے ذریعے ارسال کردہ خط میں مبارک نے لکھا ہے کہ میری کمزوری ختم ہو گئی ہے اور میں اب بالکل صحت مند ہوں واضح رہے یہ بات صہیونی ذرائع ابلاغ کے دعووٴں کے برخلاف ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مسلمانوں اور عربوں کی شدید مخالفت کرنے والے انتہا پسند یہودی ربی یوسف مبارک نے حسنی مبارک کو خط لکھا تھا جس میں صدر کی مکمل صحت کے بارے میں نیک تمناوٴں کا اظہار کیا گیا تھا، یہ خط اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو نے 18 جولائی کو اپنے قاھرہ کے دورے کے موقع پر مبارک تک پہنچایا تھا۔

متعلقہ عنوان :