محکمہ صحت پنجاب کی طرف سے راجن پور میں سیلاب کے متاثرین کی طبی امداد جاری

بدھ 28 جولائی 2010 17:17

لاہور (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28 جولائی۔2010ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر ضلع راجن پور میں حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب سے متاثرہونے والے افراد کو طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے محکمہ صحت کی میڈیکل ٹیمیں دن رات مصروف ہیں اور 3دن کے اند ر 3405 مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کے علاوہ 6افراد کو سانپ کے ڈسنے سے بچاؤ اور4 افراد کو کتے کے کاٹنے کی ویکسین کے ٹیکے لگائے گئے ۔

یہ بات سیکرٹری صحت پنجاب فواد حسن فواد کو راجن پور میں جاری میڈیکل ریلیف سر گرمیوں کے بارے بریفنگ میں بتائی گئی۔ اجلاس میں بتایاگیاکہ چک شہید کے میڈیکل ریلیف کیمپ میں 1037، پل میراں پور شمالی کے ریلیف کیمپ میں 378، لال گڑھ کے کیمپ میں 89 ، لنڈی سیداں کے ریلیف کیمپ میں 347 ، موضع مبلی یوسی ہرنڈ کے ریلیف کیمپ میں 140، محمد حورہ یوسی نور پور منجھووالا میں 336، گورنمنٹ ہائی سکول حاجی پور میں693 اور موضع سون واہ بستی مدکلاسرہ کے میڈیکل ریلیف کیمپ میں 385 مریضوں کا علاج معالجہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس کو بتایاگیاکہ مریضوں کومیڈیکل ریلیف کیمپوں اور ہسپتال تک پہنچانے کے لئے 14ایمبو لینس بھی کام کر رہی ہیں جبکہ راجن پور کے ضلعی و تحصیل ہسپتالوں میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے 106بستر بھی مخصوص ہیں اور تمام میڈیکل ریلیف کیمپوں اور ہسپتالوں میں ہر قسم کی ادویات کا معقول ذخیرہ موجود ہے نیز لاہور سے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر ارشد اقبال ڈار امدادی سرگرمیوں کی ذاتی طور پر نگرانی کے لئے راجن پور میں موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :