ٹی ڈی اے پی نے کاسابلانکا میں میڈیکل ایکسپو میں شرکت کے خواہشمند اداروں سے 8 جنوری تک درخواستیں طلب کر لیں

منگل 2 جنوری 2018 14:01

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جنوری2018ء) مراکش کے دارالحکومت کاسابلانکا میں میڈیکل ایکسپوکے نام سے بین الاقوامی نمائش یکم مارچ سے شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

ٹریڈڈولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان(ٹی ڈی اے پی) کے مطابق 4روزہ نمائش میں ادوایات،فارمامصنوعات، ڈینٹل مصنوعات، ٹریول ہلیتھ سروسز، طبی آلات اورسازوسامان، پیرافارمیسی ، پیشہ وارانہ ملبوسات ، نیوٹریشن اورہڈی اورجوڑ کے سازوسامان کی نمائش کی جائیں گی۔اتھارٹی نے مقامی کمپنیوں کیلئے نمائش میں شرکت کی فیس 65 ہزارروپے مقررکی ہے۔نمائش میں شرکت کی خواہش مندکمپنیاں 8 جنوری تک درخواستیں جمع کراسکتی ہیں۔