ملتان میں سیزنل انفلوئنزاشدت اختیارکر گیا ،ْ

وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد بارہ ہوگئی

منگل 2 جنوری 2018 15:18

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جنوری2018ء) ملتان میں سیزنل انفلوئنزاشدت اختیارکر گیا اور اب تک 12افراد انتقال کرچکے ہیں ،ْ نشتر ہسپتال میں 52متاثرہ افراد کو لایاگیاجن میں سی24میں مرض کی تصدیق ہوچکی ہے۔محکمہ صحت کے ترجمان ڈاکٹر عطاء الرحمان کے مطابق اب تک سیزنل انفلوئنزا سے 12 مریض انتقال کرچکے ہیں ،ْان میں 6 خواتین اور 6مرد شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نشتر ہسپتال میں 52متاثرہ افراد کو لایاگیا جن میں سی24میں مرض کی تصدیق ہوچکی ہے۔سیزنل انفلوئنزاسے متاثرہ افراد کے مطابق ہسپتال میں سہولیات کی کمی ہے اورانہیں دوائیں باہر سے خریدنا پڑرہی ہیں۔واضح رہے سیزنل انفلوائنزا وائرس مریضوں کے سانس سے تیزی سے ہوا میں پھیلتا ہے ،ْبخار ،ْکھا نسی ،ْ سردرد ،ْپٹھوں ،ْ جوڑوں میں درد ،ْگلے کا خراب ہونا ،ْ ناک کا بہنا ،ْ پیچیدگی کی صورت میں سانس میں دشواری ،ْ سینے میں درد، الٹیاں اور دست اس کی علامات ہیں۔محکمہ صحت نے سیزنل انفلوائنزا سے بچائو کیلئے آگہی مہم شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :