ٹوبیکو کنٹرول کا آغاز ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے ساتھ مل کر تمباکو نوشی کے خلاف آگاہی مہم شروع کرنے کا فیصلہ

بدھ 3 جنوری 2018 11:41

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جنوری2018ء) ٹوبیکو کنٹرول خیبر پختونخوا نے ہری پور میں سماجی تنظیم آغاز ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن فار ویمن اینڈ چلڈرن کے ساتھ مل کر ضلع میں تمباکو نوشی کے خلاف آگاہی مہم شروع کرنے پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالہ سے گذشتہ روز اے ڈی او کے آفس محلہ عید گاہ میں تنظیم کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ساجدہ یونس نے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں ٹوبیکو کنٹرول خیبر پختونخوا کے پراجیکٹ کوآرڈینیٹر محمد اجمل شاہ اور ہری پور سے تحریک انصاف کی ممبر ضلع کونسل و ڈسٹرکٹ کمیشن آن سٹیٹس فار ویمن کی ضلعی چیئرپرسن ساجدہ حسرت خان نے شرکت کی۔

اجلاس میں تمباکو نوشی کے نقصانات، اس حوالہ سے موجود قوانین پر بات چیت کی گئی اور اس بات پر رضامندی کا اظہار کیاگیا کہ ہری پور میں انسداد تمباکو نوشی کیلئے مشترکہ آگاہی مہم چلائی جائے گی۔ اس موقع پر ممبر ضلع کونسل اور سوشل ویلفیئر کمیونٹی ڈویلپمنٹ اینڈ سپیشل ایجوکیشن کمیٹی کی چیئرپرسن ساجدہ حسرت خان نے کہا کہ وہ اس حوالہ سے ضلع کونسل میں قرارداد پیش کریں گی۔