امراض خون کے خاتمے کی کوششوں میںعوام فرنٹیئرفائونڈیشن کا بھرپورساتھ دے، صاحبزادہ محمد حلیم

بدھ 3 جنوری 2018 12:13

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جنوری2018ء)فرنٹیئرفائونڈیشن نے تھیلیسیمیا، ہیموفیلیا ودیگرامراض خون میں مبتلا بچوں اور مریضوںکوخون واجزائے خون کی فراہمی کیلئے مدرسہ تعلیم القرآن ارمڑ میانہ اور دارالعلوم انوار العلوم خٹکو پل ارمڑ میں بلڈ کیمپ لگائے جس میںطلبہ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے درجنوں بیگز خون عطیہ کیا۔

(جاری ہے)

فرنٹیئر فائونڈیشن کی ٹیم میں پی آر او نصراللہ، میڈیکل ٹیکنیشن محمدالیاس،عمران خالد اورمعاون عمرخطاب شامل تھے جنہیں مولانا محمد یوسف اور مولانا تلاوت شاہ سمیت مدارس کے دیگر عملہ کابھرپور تعاون حاصل رہا، دریں اثناء چیئرمین فرنٹیئرفائونڈیشن صاحبزادہ محمد حلیم نے خون عطیہ کرنے والے طلباء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرنٹیئرفائونڈیشن امراض خون میں مبتلا ننھے بچوں کیلئے امید کی کرن ہے جو خون کے موروثی امراض کیخلاف تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے،انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ امراض خون کے خاتمہ کی کوششوں میں بھرپور تعاون کریں۔