صوبہ میں ماں وبچے کی صحت کاہفتہ، عوام میں آگاہی مہم شروع

بدھ 3 جنوری 2018 12:14

صوبہ میں ماں وبچے کی صحت کاہفتہ، عوام میں آگاہی مہم شروع
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جنوری2018ء)خیبرپختونخوا میں ماں وبچے کی صحت کاہفتہ منایاجارہاہے جس کے تحت عوام میں آگاہی شروع کردی گئی ہے ،صوبے کے مختلف ہسپتالوں خصوصاًبنیادی صحت مراکزمیں ڈاکٹروں،ایل ایچ ڈبلیو،ایل ایچ ایس نے خواتین اوربچوں کی بیماریوں اورویکسینیشن کی اہمیت کے بارے میں بتایاگیاتاکہ وقت پربچوں کی بروقت ویکسینیشن سے انہیں پولیو،خسرہ ،نمونیا،کالی کھانسی ،تشنج،خناق وغیرہ سے محفوظ رکھاجاسکے جبکہ بی ایچ یوفقیرکلے،بی ایچ یودلہ زاک ،بی ایچ یوچغرمٹی،فقیرکلے،لالہ کلے ،ادیزئی،خالدٹائوناوردیگرمراکزصحت میں خواتین کوماں کے دودھ کی اہمیت اور موروثی بیماریوں اورویکسینیشن کی اہمیت کے حوالے سے تفصیل سے آگاہ کیا۔