بہاولپور میں پولیو سے بچائو کی خصوصی مہم کے دوران 5سال سے کم عمر بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے

دریائی علاقوں ، چولستان، بس اڈے، مزارات ودیگر ٹرانزٹ پوائنٹس پر خصوصی ٹیمیں بھیجی جائیں گی،ملک محمد اقبال چنڑ

بدھ 3 جنوری 2018 12:55

بہاولپور میں پولیو سے بچائو کی خصوصی مہم کے دوران 5سال سے کم عمر بچوں ..
لاہور۔3 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جنوری2018ء) صوبائی وزیر کو آپریٹو ملک محمد اقبال چنڑ نے اپنے آفس میں بہاولپور سے آئے لوگوں کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہاولپور میں پولیو سے بچائو کی خصوصی مہم کے دوران 5 سال سے کم عمر 6لاکھ 41ہزار 670بچوں کو گھر گھر جا کر پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔ پولیو ایک خطرناک بیماری ہے جس کا شکار ہونے والا بچہ زندگی بھر کے لئے جسمانی طور پر محتاج ہو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو کی قومی مہم کے دوران ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی بہاول پور اور دیگر متعلقہ محکموں تعلیم، سوشل ویلفیئر، اوقاف، تعلقات عامہ، سول ڈیفنس، لوکل گورنمنٹ، پولیس، ہائی وے پٹرول پولیس ودیگرمتعلقہ محکموں کے افسران وعملہ تندہی اور جذبہ حب الوطنی سے مل کر کام کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران تجربہ کار اور تربیت یافتہ سٹاف گھر گھر جا کر 5سال سے کم عمر معصوم بچوں کو پولیو ویکسین کی خوراک پلائیں۔

انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکموں کو ہدایت کر دی گئی ہے کہ اس مہم کے دوران ایک بچہ بھی پولیو ویکسین سے محروم نہ رہے۔ انہوں نے کہا کہ دریائی علاقوں ، چولستان، بس اڈے، مزارات ودیگر ٹرنزٹ پوائنٹس پر خصوصی ٹیمیں بھیجی جائیں گی تاکہ وہاں پر موجود بچوں کو اس مہم کے دوران پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جا سکیں۔انہوں نے وفد کو بتایا کہ پولیو سے بچائو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے 1401ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جس میں 1103موبائل، 157فکسڈ، 127ٹرانزٹ، 18رومنگ شامل ہیں۔

اس مہم کے دوران ضلع بھر میں 3048افراد اپنے فرائض سرانجام دیں گے جن میں 275ایریا انچارج، 122یو سی ایم او ، 6تحصیل سپروائزرز شامل ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ دریائی حدود میں واقع حاصل پور کی یونین کونسلز پلہ، جمال پور، تحصیل خیر پور کی یونین کونسلز عنائیتی، جھنڈانی، گڈن، اسرانی، تحصیل بہاول پور صدر کی یونین کونسلز سنجر، جھانگی والی، خانووالی، جلال آباد، ہاکڑہ، تحصیل احمد پور شرقیہ کی یونین کونسلز بہاول پور گھلواں، خیر پور ڈاہا، چناب رسول پور، بختیاری اور بن والا کی ہائی رسک آبادی کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :