عالمی ادارہ صحت نے گیم کھیلنے کو بیماری تسلیم کرلیا

بدھ 3 جنوری 2018 15:18

عالمی ادارہ صحت نے گیم کھیلنے کو بیماری تسلیم کرلیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جنوری2018ء)عالمی ادارہ صحت نے ہر طرح کی ویڈیو اور آن لائن گیمز کھیلنے کو بیماری تسلیم کرنے کا فیصلہ کرلیا، تاہم اس حوالے سے حتمی اعلان رواں برس مئی کے آغاز تک کیے جانے کا امکان ہے، عالمی ادارہ صحت نے گیم کھیلنے کو بیماری قرر دیے جانے کے حوالے سے مجوزہ ڈرافٹ تیار کرلیا، جسے مئی 2018 سے قبل عالمی ادارے کی اعلی کمیٹی منظور کرے گی، اس ڈرافٹ میں گیم کھیلنے والے افراد کو گیمنگ ڈس آرڈر نامی بیماری میں مبتلا قرار دیے جانے کی سفارش کی گئی ہے،گیم کھیلنے کوذہنی بیماری میں شامل کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہر طرح کی آن لائن اور ویڈیو گیم کھیلنے والوں سمیت اسمارٹ آلات پر گیم کھیلنے والے افراد کو ذہنی مریض شمار کیا جائے۔

(جاری ہے)

عالمی ادارہ صحت نے گیم کھیلنے کو گیمنگ ڈس آرڈر نامی بیماری کے طور پر تسلیم کیے جانے سمیت 11 مختلف انسانی خرابیوں، عادتوں اور مسائل کو بیماری قرار دینے کے حوالے سے ڈرافٹ تیار کرلیا، جسے مئی 2018 میں منظور کیا جائے گا، اس ڈرافٹ میں گیم کھیلنیوالے افراد کو گیمنگ ڈس آرڈر نامی بیماری میں مبتلا قرار دیجانے کی سفارش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ گیم کھیلنے والے افراد ذہنی مسائل کا شکار ہوتے ہیں، تاہم اگر کوئی بھی شخص مسلسل ایک سال تک گیم کھیلنے کی لت میں مصروف رہے تو اسے گیمنگ ڈس آرڈڑ کا مریض سمجھا جائے،غیر منظور شدہ ڈرافٹ کے مطابق گیم کھیلنے والے افراد کے ذہنی مسائل کے شکار ہونے کی مختلف نشانیاں ہوسکتی ہیں، کم وقت کے لیے گیم کھیلنے والا شخص بھی دماغی خلل میں مبتلا ہوسکتا ہے۔