سندھ میں بریسٹ کینسر کی6 یو نٹ بہت جلد فعال ہو جا ئیں گے،ڈاکٹر سکندر میندھرو

چھا تی کے کینسر کی علا مت کے ظا ہر ہو تے ہی مریض کا فو ر ی آپریشن کر دیا جا ئے تو مریض 100فیصد صحتیا ب ہو جا تا ہے، وزیرصحت سندھ

بدھ 3 جنوری 2018 15:57

سندھ میں بریسٹ کینسر کی6 یو نٹ بہت جلد فعال ہو جا ئیں گے،ڈاکٹر سکندر ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جنوری2018ء) وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سکندر میندھرو نے کہا ہے کہ سندھ کے 6،ا ضلا ع میں بریسٹ کینسر یو نٹ بہت جلد کا م کر نا شرو ع کر دیں گے اس مقصد کیلئے جدید تر ین میمو گرا فی مشین آچکی ہیں ۔میمو گرا فی مشینو ں کے ذر یعے چھا تی کے کینسر کی ابتدا ئی مر حلے پر ہی تشخیص کر لی جا تی ہے اور چھا تی کے کینسر کی علا مت کے ظا ہر ہو تے ہی مریض کا فو ر ی آپریشن کر دیا جا ئے تو مریض 100فیصد صحتیا ب ہو جا تا ہے ۔

ڈاکٹر سکندر میندھرو نے کہا کہ ایک اندازے کے مطا بق پا کستا ن میں 40ہزار خواتین ہر سال چھا تی کے سر طا ن کے با عث انتقال کر جا تی ہیں ۔سندھ حکومت نے اس مر ض کی مو ثر رو ک تھا م کیلئے ٹھٹھہ ،بدین ،میر پو ر خا ص ،حیدرآبا د ،سیہون اور شہید بے نظیر آبا د میں بریسٹ کینسر یو نٹ قا ئم کر دیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان تما م یونٹس کو مو ثر اندا ز میں چلا نے کیلئے ڈاکٹرز اور عملے کی ٹریننگ کا عمل ،ایٹامک انر جی سینٹر کی مدد سے کر ایا جا رہا ہے ۔

ٹریننگ کی تکمیل اور مشینو ں کی ٹیسٹنگ کا عمل مکمل ہو تے ہی بریسٹ کینسر یونٹس فعال ہو جا ئیں گے ۔ڈاکٹر میندھرو نے کہا کہ سندھ حکومت صو بے سے مو ذی امرا ض کی روک تھا م کیلئے جو مو ثر اقدا ما ت کر رہی ہے ان میں صو بے کے 6اضلا ع میں بریسٹ کینسر یو نٹس کے قیا م سے اس مر ض کی بر وقت تشخیص اور مکمل علا ج ممکن ہو گا ۔ڈاکٹر میندھرو نے کہا کہ بریسٹ کینسر یو نٹس ما ہ روا ں یا اگلے مہینے میں فعال ہو جا ئیں گے ۔

متعلقہ عنوان :