ضلع عمرکوٹ میں 15 جنوری سے 18 جنوری تک جاری،سہہ روزہ پولیو مہم میں 236705 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جائیں گے ، ڈپٹی کمشنر

بدھ 3 جنوری 2018 15:59

ضلع عمرکوٹ میں 15 جنوری سے 18 جنوری تک جاری،سہہ روزہ پولیو مہم میں 236705 ..
عمرکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جنوری2018ء) ضلع عمرکوٹ میں 15 جنوری سے 18 جنوری تک جاری،سہہ روزہ پولیو مہم میں 236705 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جائیں گے ، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمان میمن نے ڈپٹی کمشنر کے دربار ہال میں پولیو ایریڈکیشن کمیٹی میں پولیو کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیو مہم کو ضلع عمرکوٹ میں سو فیصد کامیاب بنانے کے لیے اساتذہ ، علماء اکرام اور ڈی پی سی آر کمیٹی اپنا فعال کردار ادا کرے، انہوں نے کہا خاص طور پر دیہی علاقوں میں محکمہ صحت ، ایریا انچارج ، ویکسینٹر اور لیڈی ہیلتھ ورکر وں کی غیر تسلی بخش کارکردگی کی وجہ سے بھی کئی مسائل پیدا ہوئے ہیں ، انہوںنے ڈی پی سی آر کمیٹی کو ہدایت کی کہ وہ پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے انہیں باقائدہ مانیٹر کریں ، انہوں نے ایریا سپروائیز اور لیڈی ہیلتھ ورکروں کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دیں اور فیلڈ میں وقت کا خاص خیال رکھیںاور اس میں کسی بھی قسم کی غفلت کو برداہشت نہیں کیا جائے گا ، اس موقع پر انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سلیم شیخ کو ہدایت کی کہ ڈیوٹی سے غیر حاضر لیڈی ہیلتھ ورکروں ، ایریا انچارج اور ویکسینٹروں کے خلاف سخت سے سخت محکمہ جاتی کاروائی اورشوکاز نوٹس جاری کرکے انہیں برطرف کیا جائے ، انہوں نے کہاتعلقہ سپروائیزر اگر بہتر نتائج اور فیلڈ میں کام نہیں کر رہے ہیں تو انہیں بھی شوکاز نوٹس جاری کئے جائیں تاکہ ملازمین کو اپنی غلطی کا احساس ہو ،انہوں نے ہدایت کی کہ ڈی پی سی آر کو ایک کمپیوٹر آپریٹرفوری طور پر دیا جائے اور پولیو مہم کے دوران روزانہ کی بنیاد پر ڈی پی سی آر ، پی پی ایچ آئی اور پولیو مہم سے منسلک نمائندوں سے میٹنگ کریں تاکہ آپ این اے، رفیوزل اور جہاں پولیو کی ٹیمیں نا ہوں ان کی نشاندہی کر کے اپنے پولیو کے نظام کو بہتر کر سکتے ہیں،انہوں نے اسسٹنٹ کمشنروں اور ڈی پی سی آر کمیٹی کو ہدایت کی کہ اپنے اپنے تعلقوں مانیٹرنگ میٹنگ کریں تاکہ پولیو مہم میں جو خامیاں موجود ہیں انہیں جلد سے جلد حل کیا جا ئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سیلم شیخ نے اجلاس کو بتایا کہ ڈیوٹی کے غیر حاضر ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کئے ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ مختلف تعلقوں میں دورے کے دوران پولیو مہم میں کام کی کوالیٹی کو بہتر بنانے کی ضلع میں اشد ضرورت ہے اور مانیٹرنگ کے سسٹم میں مزید بہتری کی گنجائیش موجود ہے ، انہوںنے کہا ہم سب کو مل کر اپنی زمہ داریوں کے ساتھ کام کرنا ہو گا ۔

اس موقع پر عالمی ادارے کے ڈاکٹر راجیش نے کہا کہ محکمہ صحت تنہا معاشرے سے پولیو کا خاتمہ نہیں کر سکتا جس کے لیے تمام اداروں کو کردار ادا کرنا ہوگا ۔ اس موقع پر پولیو فوکل پرسن ڈاکٹر فرید احمد ھنگورجو نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس سال پاکستان میں پولیو کے 08 کیس ظاہر ہوئے ہیںجن میں سے 02کیس سندھ میں سے ہیں ، انہوںنے کہا کہ پولیو مہم کے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گے ہیں اور ڈی پی سی آر کمیٹی فیلڈ میں بہتر کام نہیں کر رہی جس کی وجہ سے کچھ مسائل کا سامنے آرہے ہیں ۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون طاہر میمن ،ای پی آئی فوکل پرسن ڈاکٹر عقیل احمد ، ڈاکٹر ، پیرامیڈیکل اسٹاف ، این جی اوز کے نمائندوں اور دیگر محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :