ادویات کی قیمتوں کو عام آدمی کی پہنچ میں رکھنے کیلئے مزید اقدامات کئے جائیں۔ صدر مشرف

بدھ 29 نومبر 2006 13:54

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین29نومبر2006 ) صدر جنرل پرویزمشرف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت صحت کے شعبے میں بہتری کیلئے بھرپور توجہ دے رہی ہے۔ صحت کے شعبے کیلئے بجٹ میں سو فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔ صحت کے بنیادی مراکز میں ڈاکٹر اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ضلعی حکومت کردار ادا کرے۔ ادویات کی قیمتوں کو عام آدمی کی پہنچ میں رکھنے کیلئے مزید اقدامات کئے جائیں ۔

ملک میں صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی اطمینان بخش ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے بدھ کے روز یہاں صحت کی پہلی ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر جنرل پرویزمشرف نے کہا کہ حکومت صحت کے شعبے میں بہتری کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ صحت انسانی زندگی میں بنیادی حیثیت رکھتی ہے ۔

(جاری ہے)

معاشرہ صحت مند ہو گا تو ملک بھی ترقی کرے گا۔

انہوں نے ملک میں دوائیوں کی قیمتوں میں کمی اور سرجیکل آلات کی زیادہ درآمد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دوائیوں کی قیمتوں کو عام آدمی کی پہنچ میں رکھنے کیلئے مزید اقدامات کئے جائیں ۔ صدر مشرف نے کہا کہ ملک میں جعلی ادویات کے خاتمے کیلئے ان پر کڑی نظر رکھی جائے اور ان کے خاتمے اور کنٹرول کے لئے اقدامات کئے جائیں تاکہ ایسا کرنے والوں کی حوصلہ شکنی ہو سکے۔

صدر مشرف نے ملک میں صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی ‘ پولیو اور ڈینگی فیور کی موثر روم تھام پر وزارت صحت کی کارکردگی پر اطمینان کااظہار کیا اور اس سلسلے میں کئے گئے اقدامات کی تعریف کی۔ انہوں نے گزشتہ سال زلزلہ کے بعد متاچرین کو دیجانے والی صحت کی سہولیات پر بھی اطمینان کا ظہار کیا۔ صد رمشرف نے کہا کہ حکومت نے صحت کے شعبے کے لئے بجٹ میں 100 فیصد اصافہ کر دیاہے اور صحت کے بنیادی مراکز میں ڈاکٹر اور ادویات مہیا کرنے کی مزید کوششیں کی جا رہی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو صحت کی بنیادیسہولتیں پہنچانے کیلئے صحت کے شعبے میں ضلعی انتظامیہ کو اہم کردار اد ا کرنا ہوہ گا۔ اور انہیں صحت کے بنیادی مراکز میں ڈاکٹر اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرنے ہونگے۔