Live Updates

وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر محکمہ صحت نے تمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ

جمعہ 30 جولائی 2010 21:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30جولائی ۔ 2010ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے حکم پر محکمہ صحت نے صوبے میں شدید سیلابی صورتحال کے پیش نظر اپنے تمام افسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر کے ہنگامی صورتحال کا اعلان کردیا ہے اورتمام ضلعی افسران اورڈویژنل ڈائریکٹر ز کو اپنے اسٹیشن نہ چھوڑنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔ سیکرٹری صحت پنجاب کی جانب سے صوبے کے تمام سرکاری میڈیکل کالجوں کے پرنسپلز،ٹیچنگ ،ضلعی و تحصیل ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈ نٹس، ایگزیکٹیو ڈسٹرکٹ آفیسرز، سپیشل میڈیکل انسیٹیو شنز کے سربراہان، ڈویژنل ڈائریکٹر زاور تمام پروگرام ڈائریکٹر ز کے نام ایک مراسلہ بذریعہ فیکس بھجوایا گیا ہے اورٹیلی فون پر انہیں مطلع کردیا گیا ہے۔

جو افسران ،ملازمین رخصت پرتھے ان کی چھٹیاں منسوخ کر کے فوری طورپر ڈیوٹی پر حاضر ہونے کی تاکید کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء سیکرٹری صحت پنجاب فواد حسن فواد سیلاب سے متاثرہ افراد کو طبی سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے ملتان،راجن پوراور ڈی جی خان کے دورہ پر ہیں اورلاہور سے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر محمد اسلم چوہدری نے راجن پوراور ڈیرہ غازی خان کے لیے اضافی اد ویات بذریعہ ٹرک روانہ کردی ہیں۔جس میں گیسٹرو سے بچاوٴاور وبائی امراض کی روک تھام کی ادویات کے علاوہ ڈرپس کی بڑی مقدار شامل ہیں

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات