مولی میں موجود حیاتین انسانی صحت کیلئے انتہائی اکیسر ہیں، ماہرین

جمعرات 4 جنوری 2018 12:25

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جنوری2018ء) ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ موسم سرما کی مقبول ترین سبزی مولی میں موجودحیاتین انسانی صحت کے لئے انتہائی اکیسرہیں لہذا عوام سلاد اور سالن کے طورپر مولی کا استعمال معمول بنائیں جسے کدوکش کرنے کے بعد گھی میں بھوننے سمیت دوسری سبزیوں کے ساتھ بھی بطورسالن استعمال کیاجاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ہر100گرام مولی میں 20 حرارے‘ 1.2گرام لحمیات‘ 0.1گرام روغن‘ 4.2گرام کا ربوہائیڈریٹ‘ 0.7گرام خام ریشہ‘ 1.1 گرام راکھ‘ 31 ملی گرام فاسفورس‘1.1ملی گرام فولاد‘ 0.09 ملی گرام سوڈیم‘ 260 ملی گرام پوٹاشیم موجودہوتی ہے جوانسانی صحت اور جسم کو تندرست و توانا رکھنے میں انتہائی معاون ثابت ہوئی ہے۔

ماہرین زراعت نے بتایا کہ مولی کو ہرعمر کے افرادیکساں پسندکرتے ہیں جس کی کاشت پربھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔