افریقہ میں سرجری سے جڑی ہلاکتیں،

دنیا کے دیگر خطوں کے مقابلے میں دوگنا

جمعرات 4 جنوری 2018 14:20

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جنوری2018ء) ایک مطالعاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ براعظم افریقہ میں جراحت سے جڑی ہلاکتوں کی اوسط شرح دنیا کے دیگر تمام خطوں کے مقابلے میں دوگنا ہے۔

(جاری ہے)

اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس کی بنیادی وجہ صحت کے شعبے میں مسائل کی شناخت اور تدارک کا ناکافی عمل ہے۔ رپورٹ کے مطابق حالاں کہ افریقہ میں آپریشن کروانے والے مریضوں میں سے زیادہ تر کی عمریں کم ہوتی ہیں اور وہ معمولی نوعیت کی جراحت سے گزرتے ہیں اور انہیں باآسانی صحت یاب ہو جانا چاہیے، تاہم ان میں سے ہر پانچ میں سے ایک مریض بعد میں طبی پیچیدگیوں کا شکار نظر آتا ہے۔

متعلقہ عنوان :