محکمہ پبلک ہیلتھ وانجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کے زیراہتمام پنجاب میں صحت وصفائی کے پروگرام کا آغاز کر دیا گیا

جمعرات 4 جنوری 2018 16:49

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جنوری2018ء) محکمہ پبلک ہیلتھ وانجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کے زیراہتمام پنجاب میں صحت وصفائی کے پروگرام کا آغاز ہوگیاہے۔پروگرام کے تحت تحصیل راولپنڈی اور گوجرخان میں 354دیہات میں بیت الخلا ء کی تعمیر ، ذاتی صفائی ستھرائی ،سینی ٹیشن ،ہیلتھ کئیر ،گھروں اور علاقوں کو صاف ستھرا رکھنے پینے کے صاف پانی کی فراہمی ،شجرکاری اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے ساتھ ساتھ ہینڈواشنگ کے طریقوں سے آگاہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

کمیونٹی ڈیویلپمنٹ آفیسر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی احسان اللہ کے مطابق راولپنڈی تحصیل میں پہلے مرحلے میں 90یونین کونسلوں دوسرے مرحلے میں 84یونین کونسلوں اور تیسرے مرحلے میں تحصیل گوجر خان میں 178یونین کونسلوں میں صحت وصفائی کے پروگرام شروع کئے جائیں گے اور او ڈی ایف کے تحت فضلے سے پاک دیہات کا قیام ممکن بنایا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ سپر نٹنڈ نٹ انجینئر قاسم نیازی ،ڈپٹی ڈائریکٹر طارق محمود گیلن کی ہدایات ہر ویلج واش کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں جو صحت وصفائی کے بارے میں عوامی شرکت سے مختلف منصوبے مکمل کریںگی۔

متعلقہ عنوان :